Jul ۲۲, ۲۰۱۷ ۰۳:۱۵ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کیلئے خونریز جمعہ

فوٹو گیلری

ہمارے نمائندے کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے  فلسطینی نوجوانوں کو مشرقی بیت المقدس کے علاقے جبل المکبر میں گولیوں کا نشانہ بنایا۔

تین فلسطینی نوجوانوں کی شہادت کے بعد اکتوبر دو ہزار پندرہ سے جاری تحریک انتفاضہ قدس کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تین سو تینتالیس ہو گئی ہے۔

جمعے کی صبح فلسطینیوں کو نماز کی ادائیگی سے روکنے کی غرض سے مسجد الاقصی کا محاصرہ کرنے والے صہیونی فوجیوں کے حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

مسجدالاقصی کو ان دنوں صہیونی فوجیوں اور آبادکاروں کے حملے کا سامنا ہے اور اسرائیل نے فلسطینیوں کے مسجدالاقصی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ٹیگس