May ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۹ Asia/Tehran
  • تہران میں قرآن مجید کی 25 ویں بین الاقوامی نمائش کا آغاز

تہران میں پیر کے روز قرآن مجید کی پچّیسویں بین الاقوامی نمائش کا آغاز ہو گیا۔

تہران کے امام خمینی مصلی نامی مقام پر قرآن مجید کی شروع ہونے والی اس نمائش کی افتتاحی تقریب میں ایران کے وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی اور ملکی و غیر ملکی قاریوں نیز قرآنی محققین نے بھی شرکت کی۔تہران میں منعقدہ قرآن مجید کی اس بین الاقوامی نمائش میں تقریبا پچاس تنظیموں اور اداروں نے شرکت کی ہے۔ نمائش کے دوران بیس قرآنی تحقیقات اور قرآن مجید سے متعلق ایک دستاویزی فلم کی رونمائی بھی کی جائے گی۔قرآن مجید کی پچّیسویں بین الاقوامی نمائش میں ایران کے دو سو اکیاسی اور مختلف ملکوں منجملہ ترکی، عراق، لبنان اور شام کے سولہ ناشریں نے اپنے نام درج کرائے ہیں۔تہران میں منعقدہ قرآن مجید کی یہ بین الاقوامی نمائش، چھبّیس خرداد مطابق سولہ جون تک جاری رہے گی۔

ٹیگس