Apr ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۸ Asia/Tehran
  • دنیائے آٹوپسی کا سپراسٹار ایرانی سرجن پروفیسر سمیعی

جرمنی میں ہونے والی ایک میڈیکل کانفرنس میں ممتاز ایرانی سرجن پروفیسر مجید سمیعی کو آٹوپسی کی دنیا کا بہترین ماہر قرار دیا گیا ہے-

 میڈیکل سائنس سے متعلق ہونے والے اس اجلاس کے شرکاء نے پروفیسر مجید سمیعی کو دنیائے آٹوپسی کا سپر اسٹار قرار دیتے ہوئے لایپنیٹس رنگ کو ان کے حوالے کر دیا-

ایرانی سرجن پروفیسر سمیعی نے اس موقع پر کہا کہ انھوں نے جراحی اور آٹوپسی کا فن اپنے چچا سے سیکھا اور جب ان کی عمر صرف گیارہ سال تھی اس وقت انھوں نے دیکھا کہ ان کے چچا کس طرح سے لوگوں کو موت کے منھ سے باہر نکال لیتے تھے-

میڈیکل سائنس کے موضوع سے متعلق اس عظیم کانفرنس میں جرمنی کے سابق چانسلر گرہارڈ شرودر بھی موجود تھے-

ٹیگس