Nov ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۰ Asia/Tehran
  • پاکستانی عوام فارسی زبان سیکھیں، ڈاکٹر افتخار عارف

پاکستان کے ادارہ فروغ قومی زبان کے سربراہ ڈاکٹر افتخار عارف نے پاکستانی عوام کو فارسی زبان سیکھنے کی صلاح دی ہے۔

بزرگ ادیب و شاعر اور پاکستان کے ادارہ فروغ قومی زبان کے سربراہ ڈاکٹر افتخار حسین عارف نے ایران اور پاکستان کے عوام کے درمیان دوستی اور بے شمار اشتراکات کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستانی شہریوں سے سفارش کی ہے کہ وہ فارسی زبان سیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال خود عالم اسلام کے ایک بہت بڑے فارسی گو شاعر تھے- ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کے بیشتر اشعار فارسی زبان میں ہیں-

ڈاکٹر افتخار عارف نے کہا کہ اگر پاکستانی عوام اپنی تہذیب و تمدن کے بارے میں اچھی طرح جاننا چاہتے ہیں تو انہیں فارسی زبان سیکھنا ہو گی-

واضح رہے کہ زبور عجم، جاویدنامہ، اسرارخودی اور ارمغان حجاز جیسے شعری مجموعے، علامہ اقبال کے فارسی دیوان میں شامل ہیں۔

ٹیگس