Dec ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • ایرانی دانشور کے نام دی ورلڈ اکیڈمی آف سائنس کا ایوارڈ

اسٹیم سیلز یا بنیادی خلیوں کی تحقیقات انجام دینے والے ایرانی دانشور حسین بہاروند نے حیاتیات کے شعبے میں دو ہزار انّیس کا دی ورلڈ اکیڈمی آف سائنس کا انعام جیت لیا۔

ورلڈ اکیڈمی آف سائنس کی جنرل اسمبلی کی اٹھائیسویں کانفرنس اٹلی کے شہر ٹرائسٹ میں منعقد ہوئی جس میں اسٹیم سیلز کے شعبے میں موثر کردار ادا کرنے پر ورلڈ اکیڈمی کے ایوارڈ کے لئے ایران کے ڈاکٹر حسین بہاروند کا نام پیش کیا گیا۔انھیں آئندہ سال ایک خصوصی تقریب میں اس انعام سے نوازا جائے گا۔اس سے قبل دو ہزار چودہ میں انھوں نے بایولوجی میں یونسکو کا بھی ایوارڈ حاصل کیا تھا جبکہ ایران کا یہ دانشور دو ہزار سترہ میں بنیادی خلیوں کے شعبے میں دنیا کے بیس اہم ترین دانشوروں میں شامل رہا ہے۔واضح رہے کہ دی ورلڈ اکیڈمی آف سائنس کا ایوارڈ ہر سال نو سبجیکٹس منجملہ ایگری کلچر، بایولوجی، کیمسٹری، ارتھ سائنس، اسٹرونومی اینڈ اسپیس سائنس، انجینیئرنگ سائنس، ریاضی ، میڈیکل سائنس، فیزکس اور سوشل سائنس میں پیش کیا جاتا ہے۔