Nov ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۳ Asia/Tehran
  • مسلمانوں کی عقل کامل کب ہوتی ہے؟

امام رضا علیہ السّلام فرماتے ہیں

مسلمان شخص ميں اگر يہ دس خصلتيں پائي جائيں تو اس کي عقل کامل ہے :

1ـ اس سے اچھائی کي اميد ہو۔

2ـ اس کی برائی سے لوگ محفوظ ہوں۔ 
3ـ دوسروں کی ذرا بھی اچھائی کو زيادہ سمجھے ـ
4ـ اپنی بڑی سے بڑی اچھائي کو بھی کم سمجھے۔ 

5ـ اس کے سامنے کوئی حاجت پيش کي جائے تو دل تنگ نہ ہو۔

6ـ اپنی زندگی ميں کبھي علم حاصل کرنے سے نہ تھکے (منصرف نہ ہو ) ـ

7ـ راہ خدا ميں فقر کو مالدار ہونے سے زيادہ پسند کرے ـ

8ـ راہ خدا ميں ذلت و خواري کو اپنے دشمن کی عزت سے زيادہ پسند کرے ـ 

9ـ نام و نمود سے زيادہ گمنامي کو پسند کرے ـ

اس کے بعد خود ہی فرمايا : اور دسويں خصلت کيا ہے ! 
کسي نے پوچھا : کيا ہے ؟ فرمايا : کسی کي طرف نگاہ نہ کرے مگر يہ کہ اس کو اپنے سے بہتر اور اپنے سے زيادہ پرہيز گار سمجھے ـ

 (تحف العقول ص 466 )

ٹیگس