صدر ایران کا یوم قدس کی ریلیوں میں بھرپور شرکت پر قوم اسے اظہار تشکر
صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیاں نے عالمی یوم قدس کے ریلیوں میں بھرپور اور ولولہ انگیز شرکت پر ایرانی قوم کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا آپ کے سامنے سرتعظیم خم کر رہی ہے۔
سحرنیوز/ایران: قوم کے نام اپنے ایک پیغام میں صدر ایران کا کہنا تھا کہ یوم قدس کی ریلیوں میں آپ کی شاندار اور بھرپور شرکت نے دنیا کو سراہنے اور سرتعظیم خم کرنے پر مجبور کر دیا۔ میں آپ کی قابل فخر موجودگی کا شکر گزار ہوں۔
صدر نے مزید لکھا کہ رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام میں ملک کے مستقبل کا راستہ متعین کردیا ہے اور ان کی حکومت کے تمام عہدیدار آپ کے رہنما اصولوں پر عملدرآمد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے معاملات اور مسائل کا حل تلاش کرنا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صدر ایران نے تیسرے رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت اور اطاعت کو امام خمینی اور شہید رہبر آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے بتائے ہوئے راستے کی پیروی قرار دیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel