Nov ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • قطر میں عالمی اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں ایران کی فتح

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسنوکر کھلاڑی سہیل واحدی نے عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے میں ویلز کے اپنے حریف کو شکست دے کر چیمپیئن شپ جیت لی-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی کھلاڑی سہیل واحدی نے اسنوکر کے مقابلوں میں فائنل تک پہنچنے کے لئے اپنے آلبانیائی، آئس لینڈی، جاپانی، پاکستانی، پولینڈی، اسکاٹ لینڈی، جرمن اور آئر لینڈی حریفوں کو شکست دے کر، اس چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا ہے-

اسنوکر چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں ایران کے مردوں اور خواتین کی قومی ٹیم نے شرکت کی تھی- سہیل واحدی اس چیمپیئن کو حاصل کرنے کے ساتھ ہی دنیا کے پروفیشنل اسنوکرز میں شامل ہو گئے ہیں-  

ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ کے مقابلے، انیس نومبر سے انتیس نومبر تک قطر میں منعقد کئے گئے تھے-

ٹیگس