Dec ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • ایرانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

وسطی ایشیائی کراٹے چمپئن شپ میں ایرانی کھلاڑیوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔

ایرانی کراٹے کھلاڑیوں نے ازبکستان میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں اپنے حریفوں کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

ان مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں بھمن اصغری اور صالح ابازی نے 84 کلوگرام کی کیٹیگری میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا ہے.

ایران کے دیگر دو کھلاڑیوں نے کانسی اور چاندی کے تمغے حاصل کئے.

یہ مقابلے ایران، ازبکستان، قیرقیزستان، افغانستان اور ترکمنستان کے درمیان ہوئے.

 

ٹیگس