Jan ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • ایرانی خاتون کھلاڑی سال کی بہترین کھلاڑی کی حیثیت سے نامزد

ایران کی معذوروں کی آرچری ٹیم کی خاتون کھلاڑی زہرا نعمتی کو سال دو ہزار سترہ کی بہترین کھلاڑی کی حیثیت سے نامزد کر لیا گیا ہے۔

ایران کی معروف تیرانداز یا آرچری کھیل کی چیمپیئن خاتون کھلاڑی نے دو ہزار سترہ میں بیجنگ میں تیراندازی یا آرچری کے عالمی مقابلوں میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا تھا۔ایران کی معذوروں کی آرچری ٹیم کی خاتون کھلاڑی زہرا نعمتی کو عالمی فیڈریشن کی جانب سے سال دو ہزار سترہ کی بہترین کھلاڑی کی حیثیت سے نامزد کر لیا گیا۔انھوں نے دو ہزار بارہ میں لندن اور دو ہزار سولہ کے ریو پیرا لمپیک مقابلوں میں سونے کے تمغے حاصل کئے تھے۔ سال دو ہزار سترہ کی بہترین کھلاڑی کی حیثیت سے نامزد ہونے کے بعد، ان کے مقابلے میں روس، چین، برازیل اور برطانیہ کی کھلاڑی ہیں جن میں سے کسی ایک کا بہترین کھلاڑی کی حیثیت سے انتخاب عمل میں آئے گا۔