• معذور ایرانی کھلاڑی ورلڈ وومن ڈے ا یوارڈ کے لیے نامزد

عالمی پیرا لمپک کمیٹی نے ایران کی معذور کھلاڑی زھرا نعمتی کو وومن ڈے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔

سحر عالمی نیٹ ورک کی اسپورٹس ڈیسک کے مطابق، عالمی پیرالمپک کمیٹی نے وومن ڈے ایوارڈ کے لیے جن پانچ خواتین کھلاڑیوں کے نام پیش کیے ہیں ان میں ایران کی جرائت مند کھلاڑی زھرا نعمتی کا نام بھی شامل ہے۔یہ ایوارڈ آٹھ مارچ دوہزار اٹھارہ کو منتخب امیدوار کو پیش کیا جائے گا۔ایران کی معذور تیر انداز زھرا نعمتی کو دوہزار سترہ میں تیر کمان کے مقابلوں میں بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

Feb ۲۳, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
کمنٹس