Jun ۲۴, ۲۰۱۸ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
  • کراٹے کے مقابلے میں ایران کے گیارہ تمغے

ایران کے کراٹے ٹیم نے آذربائیجان میں ہونے والے مقابلوں میں سونے اور چاندی کے تین تین جبکہ کانسی کے پانچ تمغے حاصل کیے ہیں۔

آذربائیجان میں جاری کیسپین سی اور بلیک سی کے ساحلی ممالک کے درمیان ہونے والے ان مقابلوں میں ایرانی ٹیم کے ارکان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ایران کی کراٹے ٹیم نے ان مقابلوں کے سینیئر اور جونیئر دونوں مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا اور سونے کے تین، چاندی کے تین اور کانسی کے پانچ تمغے جیت لیے۔
ایران کی کراٹے ٹیم، چھبیس ارکان پر مشتمل ہے جن میں آٹھ خواتین اور اٹھارہ مرد شامل ہیں۔

ٹیگس