Aug ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
  • ایران کی فری اسٹائل کشتی ٹیم کی دوسری پوزیشن

ایرانی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے عالمی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فری اسٹائل کشتی ٹیم نے بلغاریہ میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن  حاصل کی۔

نوجوانوں کی عالمی فری اسٹائل کشتی کے مقابلے 29 سے 31 جولائی تک بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں منعقد ہوئے۔

ہونے والے مقابلوں میں ایرانی ٹیم نے مجموعی طور پر 3 طلائی، 3 چاندی اور یک کانسی کے تمغوں کے ساتھ 166 پوانٹس لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

روس نے 168 پوانٹس کے ساتھ عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا۔

ٹیگس