Aug ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  •  ایران کی ویمن باسکٹ بال ٹیم نے پہلی بار تمغہ جیت لیا

ایرانی خواتین کی باسکٹ بال ٹیم نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد پہلا باضابطہ بین الاقوامی میڈل جیت لیا ہے-

ایرانی خواتین کی باسکٹ بال ٹییم جو شام کی ٹیم سے ہارنے کے بعد مغربی ایشیا چیمپیئن شپ کے مقابلوں تک پہنچی تھی آج اردن کو باون کے مقابلے میں اکتھر سے ہرا کر مغربی ایشین چیمپین شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔یہ تمغہ انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن کی جانب سے اسلامی حجاب کو تسلیم کئے جانےکے بعد ایرانی خواتین کی باسکٹ بال ٹیم کا پہلا باضابطہ تمغہ تھا۔ ویسٹ ایشین گیمز میں ایران ، اردن ، شام اور لبنان کی چار ٹیموں نے حصہ لیا - ویسٹ ایشین گیمز کی میزبانی اردن نے کی - اس کا فائنل میچ شام اور لبنان کی ٹیموں کے مابین ہوگا- ایران کی وزارت کھیل نے اپنے ایک پیغام میں ، ایرانی خواتین کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے-