اسرائیل ایرانی حکام کو قتل کرکے اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکتا: نیویارک ٹائمز
امریکی اخبار روزنامہ "نیویارک ٹائمز" نے اپنے ایک تجزیہ میں لکھا ہے کہ اسرائیل ایرانی حکام کا قتل کرکے اپنا مقصد حاصل نہیں کرسکتا ہے۔
سحرنیوز/ایران:نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ ایران میں حکومتی ڈھانچہ اس طرح کا ہے کہ اسرائیل ایرانی حکام کا قتل کرکے اپنے پیش نظر مقصد، یعنی نظام کا خاتمہ، حاصل نہیں کرسکتا۔
اس امریکی اخبار نے اپنے تجزیہ میں خبردار کیا ہے کہ اگرچہ صیہونی حکومت ایران کے اعلیٰ حکام پر حملہ کرنے کی بزدلانہ کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے لیکن اس سے ایران کے حکومتی ڈھانچے پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔
نیویارک ٹائمز اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کا حکومتی ڈھانچہ ایک نظریاتی نظام ہے اور اس طرح کے نظام پر لیڈروں کے قتل سے صرف ایک حد تک اور محدود اثر پڑ سکتا ہے لکھتا ہے کہ ڈاکٹر علی لاریجانی کے قتل سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا اسرائیل ایرانی حکام کو اس لئے نشانہ بنا رہا ہے کہ اس کے فوجی مقاصد تک پہنچنے کا یہی بہترین راستہ ہے یا صرف یہ ظاہر کرنے کے لئے کہ وہ یہی کام کرسکتا ہے؟ یہ پالیسی اپنے ساتھ غیرمتوقع طریقوں سے الٹے نتیجے کا خطرہ بھی رکھتی ہے۔
اس معروف امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ بعض کا کہنا ہے کہ ایران کا حکومتی نظام ایسے بنایا گیا ہے کہ اسرائیل اس کو ہرگز ختم نہیں کرسکتا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel