ڈاکٹر علی لاریجانی کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای نے سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی، ان کے بیٹے اور دیگر ساتھیوں کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران:آيت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای کے جاری کردہ تعزیتی پیغام میں آيا ہے کہ سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری ان کے فرزند اور دیگر ساتھیوں کی شہادت کی خبر سن کر مجھے دلی صدمہ پہنچا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام میں کہا گيا ہے کہ ڈاکٹر علی لاریجانی نے تقریبا پانچ عشرے تک مختلف عہدوں پر رہتے ہوئے اسلامی نظام کی شایان شان خدمت جس نے انہیں ایران کی نماياں شخصیت میں تبدیل کردیا۔
آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای نے ڈاکٹر علی لاریجانی کو عالم ، دواندیش، دانا، پابند عہد اور سیاسی، فوجی، سیکورٹی، ثقافتی اور انتظامی تجربات رکھنے والی شخصیت قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام میں آيا ہے کہ بلاشبہ ایسی شخصیت کا قتل ان کی اہمیت اور دشمنان اسلام کی کینہ پروری اور غصے کی علامت ہے۔
آیت اللہ مجتبی خامنہ اپنے تعزیتی پیغام میں مزید کہا ہے کہ اسلام دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ ان جیسے افراد کا خون اسلامی نظام کے درخت مزید تنارو اور طاقتور بنانے کا سبب بنے گا البتہ ہر خون کا خوبہا ہوتا ہے جسے ان کے جرائم پیشہ قاتلوں کو جلد ہی ادا کرنا پڑے گا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام کے آخر میں شہید کی زوجہ محترمہ، بیٹے بیٹوں اور خاص طور سے آيت اللہ صادق آملی لاریجانی کی خدمت میں صمیم قلب سے تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لیے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel