Mar ۱۹, ۲۰۲۶ ۰۴:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ کی ترکیہ، مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ترکیہ، مصر اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  اس گفتگو کے دوران، ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کو علاقے میں کشیدگی بڑھانے اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش قرار دیا۔
انہوں نے خطے کے ممالک کو ان خطرات کے پیش نظر ہوشیار رہنے اور باہمی رابطے میں رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ اور اسرائیل کے لاپرواہ اور دہشت گردانہ اقدامات کے خطرناک نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی قومی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔
اس گفتگو کا مقصد خطے کی موجودہ صورتحال اور امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے تناظر میں علاقائی ممالک کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس