Mar ۱۹, ۲۰۲۶ ۰۴:۰۴ Asia/Tehran
  • پوتین: لاریجانی سانحہ ایران اور علاقے کے لئے بہت بڑا نقصان

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے علی لاریجانی کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی کے نام ایک تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:اس پیغام میں پوتین نے لاریجانی کے اہل خانہ اور ایرانی قوم کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں ان کی خدمات اور کوششوں کو یاد کیا۔
پوتین نے کہا کہ علی لاریجانی نے ایران اور روس کے درمیان تعلقات کے مضبوط ہونے اور دونوں ملکوں کے مشترکہ اہداف کی پیشرفت کی راہ میں ہمیشہ کوششیں انجام دیں۔

انہوں نے اس واقعے کو ایران اور علاقے کے لئے بہت بڑا نقصان قرار دیا اور باہمی تعاون جاری رہنے پر کی ضرورت پرتاکید کی

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر علی لاریجانی روس کے سچے دوست کی شکل میں ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہیں گے۔ 

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس