Sep ۱۳, ۲۰۱۹ ۲۲:۰۰ Asia/Tehran
  • تائیکوانڈو گراں پری میں ایران کا طلائی تمغہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے کھلاڑی "میرہاشم حسینی" نے جاپان میں منعقدہ گراں پری تائیکوانڈو مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

تائیکوانڈو گراں پری دوہزار انیس کے مقابلوں کا دوسرا دور جمعہ کو جاپان کے شہر چیبا میں کھیلا گیا جس میں دنیا کے بتیس تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔ایران سے میر ہاشم حسینی، اڑسٹھ کلوگرام کی کیٹیگری میں برازیل، برطانیہ، میکسیکو، سپین اور ایران کے حریفوں کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر فائنل میں پہنچے تھے۔میر ہاشم حسینی نے فائنل میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے عالمی تائیکوانڈو چیمپئن مک نیشن کو بیس چھتیس سے شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔واضح رہے کہ گراں پری تائیکوانڈو مقابلوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو اولمپک رینکنگ میں بہتری کے لئے بالترتیب چالیس، چوبیس اور چودہ آعشاریہ چار پوانٹس دیئے جائیں گے۔