پاکستانی فضائی حملے میں اپنے کھلاڑیوں کی موت افغانستان تمام بین الاقوامی میچوں سے باہر
افغانستان کرکٹ فیڈریشن اے سی ایف نے پاکستانی فضائی حملے میں اپنے کھلاڑیوں کی ہلاکت کے بعد تمام بین الاقوامی میچوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: افغانستان کرکٹ فیڈریشن اے سی ایف نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ پکتیکا شہر پر پاکستان کے مبینہ فضائی حملے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ سیریز سے دستبردار ہو جائے گا، کیونکہ اس کے کم از کم آٹھ کھلاڑی ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جمعہ کو صوبہ پکتیکا کے قصبے شرنا میں صوبائی میچ میں حصہ لے رہے تھے اور میچز کے اختتام کے بعد فضائی حملے کا نشانہ بنے۔
یاد رہےطالبان اور پاکستانی افواج کے درمیان اڑتالیس گھنٹے کی جنگ بندی جمعے کی شام ختم ہوگئی۔تاہم افغانستان کرکٹ فیڈریشن کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا کہ دونوں فریقوں نے جنگ بندی میں توسیع کر دی ہے۔