پاکستان و افغانستان کے درمیان جنگی کشیدگی کے خاتمے کے لئے قطر میں مذاکرات
پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جنگی کشیدگی کو دور کرنے کے لئے دونوں ملکوں کے اعلی سطحی وفود کے درمیان قطر میں مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد دوحہ پہنچا ہے جو افغان طالبان کے نمائندوں سے بات چیت کرے گا۔
بیان کے مطابق مذاکرات میں افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کے فوری خاتمے پر بات چیت ہوگی۔
پاکستانی وزارت وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ کسی کشیدگی کا خواہاں نہیں، علاقائی امن و استحکام کے لیے پُرامن حل چاہتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے کہا کہ افغان طالبان کو اپنے بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری اور پاکستان کے سیکیورٹی خدشات کو دور کرنے چاہئیے۔
پاکستان نے قطر کی ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مذاکرات علاقے میں امن و استحکام میں معاون ثابت ہوں گے۔
اس سے قبل افغان وزارت خارجہ نے بھی اعلان کیا تھا کہ وزیر دفاع کی سربراہی میں ایک وفد پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے دوحہ پہنچا ہے ۔
موصولہ خبروں کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری مزاکرات میں دونوں ملکوں کے وزیر دفاع شریک ہیں۔