Oct ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۰ Asia/Tehran
  • شیخ حسینہ کو چودہ سو بار سزائے موت

بنگلادیش کے چیف پراسیکیوٹر نے اس ملک کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو چودہ سو بار سزائے موت کا مستحق قرار دیا ہے

‎‏سحرنیوز/دنیا: بنگلادیش کے چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے کہا ہے کہ حسینہ واجد چودہ سو مرتبہ سزائے موت کی مستحق ہیں تاہم یہ ممکن نہیں اس لیے ہم کم از کم ایک بار سزائے موت کی اپیل کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا شیخ حسینہ واجد کا مقصد طاقت کے ذریعے اپنے لیے اور اپنے خاندان کے لیے مستقل طور پر حکمراں بننا تھا ۔چیف پراسیکیوٹر نے کہا کہ شیخ حسینہ واجد ایک سخت مجرم بن چکی ہے اور وہ اپنی کی گئی بربریت پر ذرا سا بھی پچھتاوا ظاہر نہیں کرتیں۔
بنگلادیش کے عبوری انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس ہندوستان سے باضابطہ طور پر شیخ حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ بھی کر چکے ہیں۔
شیخ حسینہ ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں اور ان پر الزام ہے کہ انھوں نے سکیورٹی فورسز کو مہلک طاقت کا استعمال کرنے کا حکم دیا جس کے نتیجے میں تقریباً چودہ سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

 

ٹیگس