Oct ۱۸, ۲۰۲۵ ۲۲:۲۰ Asia/Tehran
  • ذبیح اللہ مجاہد
    ذبیح اللہ مجاہد

پاکستان کے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے دوران پاکستان نے ٹی ٹی پی کے کئی حملوں کو ناکام بنایا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد سے جاری بیان میں وفاقی وزیرِ عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ اڑتالیس گھنٹے کی جنگ بندی کے دوران تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں نے افغانستان سے پاکستان کے اندر متعدد دہشت گردانہ حملوں کی کوشش کی، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے ناکام بنایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں سو سے زائد ٹی ٹی پی کے خارجی مارے گئے۔

ادھر طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاھد نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات کے لئے اپنا وفد قطربھیح دیا ہے لہذا ہماری طرف سے کوئی کاروائی انجام نہیں پائی ہے-

 

 

 

ٹیگس