امام حسین کا پرچم ، باضابطہ طور پر پہلی بار کینیڈا میں لہرایا گيا
Oct ۱۸, ۲۰۲۵ ۲۱:۴۸ Asia/Tehran
کینیڈا نے اکتوبر کے مہینے کو اسلامی ورثے کا مہینہ قرار دے رکھا ہے، اس مناسبت سے حضرت امام حسین فاؤنڈیشن نے برامپٹن سٹی ہال پر پرچمِ حسین علیہ السلام لہرانے کا انتظام کیا۔
سحرنیوز/دنیا: اس تقریب میں کینیڈا کے وفاقی وزیر شفقت علی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
امام حسین علیہ السلام فاؤنڈیشن کے بانی سید میثم رضا نے کہا کہ آج ہم حضرت امام حسین اور ان کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ سرزمینِ کربلا میں امام حسین علیہ السلام ظلم و ناانصافی کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوئے اور جبر کے آگے سر جھکانے سے انکار کیا۔ ان کا حوصلہ، استقامت اور حق کے لیے ان کا عزم آج بھی دنیا بھر کے لوگوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔