Jan ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • ایشیاکپ مقابلوں میں ایران کی ہینڈبال ٹیم کی شاندار کامیابی

ایران کی قومی ہینڈبال ٹیم نے ایشیا کپ کے کوالی فائی مقابلوں میں میزبان ٹیم کویت کو شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

کویت میں کھیلے گئے میچ میں ایران کی ہینڈبال ٹیم نے دوسرے سیٹ میں میزبان ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد چوبیس کے مقابلے میں اٹھائیس پوائنٹ سے ہرا دیا۔
اس اعصاب شکن میچ میں کامیابی کے بعد ایران کی ہنڈبال ٹیم مصر میں ہونے والے عالمی کپ میں شرکت کی مجاز بن گئی ہے۔
ایران کی ہینڈبال ٹیم ایشیا کپ کے کوالی فائی مقابلوں کے اگلے میچ میں قطر کے خلاف میدان میں اترے گی جسے ایشیا کپ کے ٹائٹل کے لیے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔
جمعرات کو ایران کی قومی ہینڈبال ٹیم ایشیا کپ میں شامل ایک اور طاقتور حریف کا مقابلہ کرے گی۔

 

ٹیگس