رستم ہند کپ پر ایرانی پہلوان کا قبضہ
Feb ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
ایرانی پہلوان پویا رحمانی نے اپنے تمام حریفوں کو دھول چٹا کر رستم کپ جیت لیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق رستم ہند کشتی کپ کے تیسرے راؤنڈ کے مقابلے ہندوستان کی ریاست پنجاب میں منعقد ہوئے جس میں دوسو سے زیادہ پہلوان میدان میں اترے۔
ایران کے کشتی کے کھلاڑی پہلوان پویا رحمانی نے ان مقابلوں میں پہلی پوزیش حاصل کر کے رستم ہند کا خطاب جیت لیا۔
پویا رحمانی کشتی کے پہلے غیر ہندوستانی کھلاڑی ہیں جو یہ مقابلے جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وہ اس پہلے دوہزار سترہ اور دوہزار انیس میں عالمی ساحلی کشتی کے مقابلوں میں بھی گولڈ میڈل حاصل کر چکے ہیں۔