اسرائیل کی کارروائی عالمی نظام کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے؛ انروا
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی انروا نے تنظیم کے دفاتر کا پانی اور بجلی منقطع کرنے کے صیہونی حکومت کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی نظام کے لیے ایک دھچکا قرار دیا ہے ۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی پارلیمنٹ کنیسٹ نے ایک قانون کو منظوری دی ہے جس کے تحت ایجنسی کے دفاتر میں پانی اور بجلی منقطع ہو جائے گی اور یہ قانون فوری طور پر نافذ العمل ہے۔
انروا کے سربراہ فلپ لازارینی نے منظور شدہ قانون پر صیہونی کنیسٹ کے ووٹ کو شرمناک قرار دیتے ہوئےاس بات پر زور دیا ہے کہ یہ قانون بین الاقوامی نظام کے لئے ایک زبردست دھچکا اور انروا کو بدنام کرنے کی ایک منظم مہم کا حصہ ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
فلیپ لازارینی نے مزید کہا کہ یہ قانون صیہونی حکومت کو قدس میں اقوام متحدہ کی املاک کو ضبط کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ صورت حال فلسطینی پناہ گزینوں کو بنیادی خدمات فراہم کرنے میں انروا کو درپیش چیلنجوں کو بڑھا رہی ہے اور اقوام متحدہ کے قواعد کو کمزور کرتی ہے۔