Dec ۳۰, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • حالات سنوارنے کے لیے حکمران راستہ نکالیں : پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی اپیل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے حالات بہتر بنانے کے لئے صاحبان اقتدار سے کوئی طریقہ کار نکالنے کی اپیل کی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:  اڈیالہ جیل داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک جس شدت سے بھی چلے، مذاکرات کا کوئی نعم البدل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صاحب اقتدار لوگ کوئی طریقہ نکالیں تاکہ حالات بہتر ہوں، ملاقات کی بھیک مانگنے میں دوسروں کے ساتھ اپنوں کا بھی ہاتھ ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ مذاکرات اُس طرح سے آگے نہیں بڑھ رہے، جو حالات کا تقاضا ہے۔ انہوں نے حکومت پر بے اعتمادی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں داخل ہورہے ہیں مگر لگ رہا ہے کہ دوہزار چھبیس بھی سزاؤں کا سال ہوگا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ ہم ہر منگل کو یہاں آتے ہیں، مقررہ وقت تک انتظار کے بعد واپس چلے جاتے ہیں، صاحب اقتدار لوگوں سے درخواست ہے اس ملک پر کوئی ترس کھائیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے نظام ساکت ہوچکا ہے ورنہ ہم یہاں روز کھڑے نہ ہوتے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت ہمارے سولہ ارکان پارلیمنٹ کو سزا ہوئی ہے۔

 

ٹیگس