Feb ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • کبڈی ورلڈ کپ میں ایران کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

لاہور کے بعد فیصل آباد میں کبڈی ورلڈ کپ کے شاندار مقابلے جاری ہیں اور کینیڈا اور ایران نے حریف ٹیموں آذربائیجان اور جرمنی کو ہرا دیا۔

فیصل آباد میں کھیلے جانے والے پہلے میچ کے دوران کینیڈا اور آذر بائیجان کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔

 دوسرے مرحلے کے دوران پہلے میچ میں کینیڈا نے حریف ٹیم آذربائیجان کو 9 پوائنٹس سے ہرا ڈالا۔

فاتح ٹیم کینیڈا کا سکور 40 جبکہ آذر بائیجان کا اسکور 31 رہا۔

اُدھر ایک اور میچ میں ایران نے جرمنی کو 32 پوائنٹس سے باآسانی شکست دے دی۔

فیصل آباد میں کھیلے جانے والے کبڈی ورلڈ کپ 2020 کے اہم میچ کے دوران ایران نے جرمنی کو آسانی سے ہرا دیا، یہ میچ یکطرفہ ثابت ہوا، ایران نے حریف ٹیم جرمنی کو 23 کے مقابلے میں 55 پوائنٹس سے پچھاڑ دیا۔

تیسرے میچ میں انگلینڈ نے سیرالیون کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

فیصل آبادمیں کھیلے گئے کبڈی ورلڈکپ 2020 کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے سیرالیون کو 15 پوائنٹس سے ہرا دیا۔ انگلینڈ نے 26 پوائنٹس کے مقابلے میں 41 پوائنٹس سے سیرالیون کو شکست دی۔

فیصل آباد کے بعد ایونٹ گجرات منتقل ہو گا اور جمعہ کو گجرات کے عوام عالمی پہلوانوں کو اپنے سامنے دنگل کرتے دیکھیں گے۔

آخر میں ایونٹ کی دوبارہ لاہور واپسی ہو گی جہاں 15 اور 16فروری کو بالترتیب سیمی فائنل اور فائنل مقابلے منعقد ہوں گے۔

ٹیگس