Feb ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • کبڈی ورلڈ کپ ایران سیمی فائنل میں

کبڈی ورلڈ کپ میں ایران، پاکستان، ہندوستان اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

13 فروری کو ہونے والے مقابلوں کے مطابق پول اے میں ایران اور ہندوستان نے6، 6، جرمنی نے 4، انگلینڈ نے 2 پوائنٹس حاصل کیے جبکہ سیرالیون نے کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کیا۔

پول بی میں پاکستان اور آسٹریلیا 4،4، کینیڈا کے 2 پوائنٹس ہیں جبکہ آذربائیجان کی ٹیم کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کرسکی جب کہ اسی طرح پول بی میں پاکستان اور آسٹریلیا جبکہ پول اے میں بھارت اور ایران سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

14 فروری کو ظہور الہٰی اسٹیڈیم گجرات میں دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوپہر ڈھائی بجے جبکہ دوسرا میچ ہندوستان اور برطانیہ کے مابین سہ پہر3 بج کر45 منٹ پرکھیلا جائے گا۔

ٹیگس