Mar ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۲:۱۷ Asia/Tehran
  • سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا، سپاہ کے ترجمان کی شہادت کے موقع پر تعزیتی پیغام

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے سپاہ کے  ترجمان میجر جنرل علی محمد نایینی کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ بیان کے مطابق وہ امریکی-صہیونی دہشتگردانہ حملے میں، ماہِ رمضان کے آخری دن سحر کے وقت شہید ہوئے۔

سحرنیوز/ایران: سپاہ نے اس عظیم شہادت پر رہبرِ انقلاب، شہید کے اہلِ خانہ، پاسدارانِ انقلاب، اصحابِ میڈیا اور کاشان کے عوام کو تعزیت و تبریک پیش کی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے، سپاہ کے  ترجمان میجر جنرل نائینی کی شہادت کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ انقلاب اسلامی کے دفاع کے میدان میں، خاص طور پر آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کی تشہیر، مقدس دفاع کی دستاویزات کی تیاری اور روایات نویسی، اور گزشتہ دو سالوں میں آپریشنز "وعدہ صادق ۲، ۳ اور ۴" کے دوران سپاہ پاسداران کے ترجمان کے طور پر اس بہادر اور محنتی کمانڈر کی چار دہائیوں سے زائد کی مخلصانہ خدمات نے تاریخِ جہاد اور ایثار میں ان کی ایک نمایاں اور لازوال تصویر ثبت کی ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

سپاہ پاسداران نے عہد کیا ہے کہ شہداء کے راستے کو جاری رکھا جائے گا اور دشمن کے خلاف نرم اور فکری محاذ پر جدوجہد مزید مضبوط کی جائے گی۔بیان کے اختتام پر قرآن کریم کی آیت کے ساتھ شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

ٹیگس