Mar ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں سعودی حکومت کے خلاف مظاہرہ

لندن کے عوام نے ایک مظاہرہ کر کے یمن پر سعودی عرب کے جاری حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں سعودی حکومت کے خلاف کئے جانے والے مظاہرے کے شرکا نے یمن پر سعودی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے اور یمن کےعام شہریوں کے قتل عام کو جنگی جرم قرار دیا۔

مظاہرین نے برطانیہ اور دیگر مغربی ملکوں کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کئے جانے کی مذمت بھی کی۔ مظاہرین نے یورپی ملکوں کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں اس لئے کہ سعودی عرب کی آل سعود حکومت، ان ہتھیاروں کو یمنی عوام کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے سعودی عرب کے ساتھ فوجی سمجھوتے طے کئے ہیں اور وہ اس ملک کو ہتھیار فروخت کرنے کے علاوہ سعودی پائلٹوں کی تربیت اور یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی حمایت کر رہے ہیں۔

ٹیگس