Apr ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • تھاڈ میزائل کی تنصیب کے اخراجات امریکہ برداشت کرے، جنوبی کوریا

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ دارالحکومت سیول کے قریب تھاڈ میزائیل سسٹم کی تنصیب کے اخراجات حکومت امریکہ ہی برداشت کرے گی۔

سیول میں ایوان صدر سے جاری ہونے والےبیان میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کے امریکی مشیر میک ماسٹر نے پہلے سے موجود اتفاق رائے کے تحت تھاڈ میزائل کی تنصیب کے اخراجات برداشت کرنے کا وعدہ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کے ایوان صدر کے اعلی عہدیدار کوان جین نے میک ماسٹر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں تھاڈ میزائل سسٹم کے اخراجات برداشت کرنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میک ماسٹر نے اس موقع پر کہا کہ بحرالکاہل کے علاقے میں امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان سلامتی کے قیام کے لیےہونے والے معاہدے کے تحت ، تھاڈ میزائل سسٹم کی تنصیب کے اخراجات واشنگٹن برداشت کرے گا-یہ ایسی حالت میں کہ جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز اپنے ایک انٹرویو میں جنوبی کوریا پر زور دیاہے کہ وہ سیول کے قریب امریکی تھاڈ میزائل کی تنصیب کے اخراجات ادا کرے ۔تھاڈ میزائل کی تنصیب اور اسے آپریشنل بنانے پر، آنے والے اخراجات کا تخمینہ ایک ارب ڈالر بتایا جاتا ہے۔