Aug ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • جنوبی فرانس میں بھی لوگوں پر گاڑی سے حملہ

جنوبی فرانس کے شہر مرسی میں دوبس اسٹاپوں پر گاڑی سے حملے کے بعد پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے میں غیر ضروری رفت و آمد سے گریز کریں۔

پیر کے روز مرسی شہر میں دو بس اسٹاپوں پر گاڑی کے ذریعے کیے جانے والے حملوں میں کم سے کم ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ابتدائی خـبروں میں بتایا گیا ہے کہ ایک گاڑی کے ڈرائیور نے مرسی تیرہ کے علاقے میں ایک بس اسٹاپ پرگاڑی چڑھادی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ اس کے بعد مرسی گیارہ کے علاقے میں بھی ایک بس اسٹاپ پر ایسا ہی حملہ کیا گیا جس میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ واقعے کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی ہے یا نہیں۔مرسی کے قدیم علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس علاقے میں رفت و آمد سے گریز کریں۔