Sep ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • پیرس، ایٹمی سمجھوتے کا حامی ہے

فرانس کے سابق وزیرخارجہ نے پیرس کی جانب سے ایٹمی سمجھوتےکی حمایت پر تاکیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس اور ایران کے تعلقات میں فروغ کے بہت سے مواقع موجود ہیں-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے سابق وزیرخارجہ اوبر وڈرین نے تہران میں بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیرڈاکٹر علی اکبر ولایتی سے ملاقات میں ایٹمی سمجھوتے کی اہمیت پرتاکید کی اور کہا کہ امریکی اس بین الاقوامی معاہدے پر سوالیہ نشان لگانا چاہتے ہیں- ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی سمجھوتے پر جنوری دوہزار سولہ میں عمل درآمد شروع ہوا ہے تاہم حکومت امریکہ گروپ پانچ جمع ایک کے رکن کی حیثیت سے ایٹمی سمجھوتے میں رخنہ اندازی اور وعدہ خلافی کررہی ہے- اس ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران اور فرانس کے تعلقات ہمیشہ مثبت رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام ایران و فرانس کے تعلقات میں فروغ میں دلچسپی رکھتے ہیں-

ٹیگس