Jan ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کا ایک اور جنسی اسکینڈل

امریکی صدر ٹرمپ کا ایک اور اخلاقی اسکینڈل سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے ایک پورن اسٹار کا منہ بند رکھنے کے لئے ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر کی رقم ادا کی تھی۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے لکھا ہے کہ پورن اسٹار اداکارہ اسٹیفن کلیفورڈ کا منہ بند رکھنے کے لئے ٹرمپ کے وکیل نے دوہزار سولہ میں اس کو نقد رقم دی تھی۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ پورن اسٹار کو یہ رقم اس لئے دی گئی تھی تاکہ وہ انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کے خلاف کوئی بات نہ کرے اور ان کی انتخابی مہم پر منفی اثر نہ ڈالے۔
اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ٹرمپ کے وکیل نے پورن اسٹار اداکارہ سے ملاقات کرکے اس سے اس بات پر ڈیل کی تھی کہ وہ نقد رقم لے کر ٹرمپ کے ساتھ اپنے جنسی رابطے کے بارے میں کوئی بات نہیں کرے گی۔
اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹر نے دعوی کیا ہے کہ ٹرمپ اور پورن اسٹار کی ملاقات دوہزار چھے میں ان کی تیسری شادی سے ایک سال قبل گولف ٹورنامنٹ کے دوران ہوئی تھی۔
مذکورہ پورن اسٹار نے بھی دوہزار چھے میں ٹرمپ کے ساتھ اپنے جنسی تعلقات کا اعتراف کیا ہے۔ ٹرمپ پر اب تک اس قسم کے متعدد الزامات لگ چکے ہیں اور اس دوران کئی خواتین نے ٹرمپ پر جنسی طور پرہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔