امریکہ میں فائرنگ، چار ہلاک و زخمی
Mar ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
امریکہ کی ریاست الاباما کے شہر برمنگھم کے ایک اسپتال میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق بدھ کے روز ایک مسلح شخص نے برمنگھم کے یوبی ہائی لینڈ ہاسپٹل میں داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی۔ اس حملے میں دو افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں کی جسمانی صورت حال کے بارے میں رپورٹ میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
برمنگھم پولیس نے مسلح حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔
اس سے پہلے امریکی ذرائع ابلاغ نے ریاست ایلی نوائے کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ہاسٹل میں، سلسلے وار فائرنگ کی خبر دی تھی۔
اسی دوران اطلاعات ہیں کہ امریکی فضائیہ کا ایک ایف اٹھارہ قسم کا طیارہ ریاست فلوریڈا میں گر کر تباہ ہو گیا۔
حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔