Apr ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • فرانسیسی صدر کے خلاف ملک گیر مظاہرے

فرانسیسی صدر کی پالیسیوں کے خلاف ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق فرانس کے ایک سو تینتیس شہروں میں صدر عمانوعیل میکرون کی پالیسیوں کے خلاف زبردست مظاہرے کیے جارہے ہیں جن کے دروان تشدد بھی پھوٹ پڑا ہے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والے تصادم میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔مظاہروں میں ریلوے اور خدمات کے شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کے علاوہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات بھی شریک ہیں۔ ریلوے اور فضائی ٹرانسپورٹ کے ملازمین کی ہڑتال کے سبب فرانس کو چار سو ملین یورو کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ماہرین نے ہڑتال کے دوہفتے سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے حکومت کو سخت خبردار کیا ہے۔

ٹیگس