Aug ۱۹, ۲۰۱۸ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ، 21 ہلاک ،77  زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم اکیس افراد ہلاک اور ترپن زحمی ہوگئے ہیں۔

فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز گن وائیلینس آرکائیو کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے ستتر واقعات ریکارڈ کیے گئے۔گن وائیلینس آرکائیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے زیادہ تر واقعات ریاست فلوریڈا، پینسلوانیا، کنساس، الاباما، میسی اوکلاھاما اور نیویارک میں پیش آئے۔ان واقعات میں کم سے کم اکیس افراد ہلاک اور ستتر زخمی ہوئے ہیں۔امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں سالانہ کئی ہزار لوگ ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔امریکہ میں طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے اسلحہ کی  آزادانہ خرید و فروخت اور حمل و نقل کو محدود کرنے کے لیے کانگریس میں کوئی بھی قانون پاس نہیں ہوسکا ہے۔امریکہ کی طاقتور اسلحہ لابی موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاوس میں اپنا اہم ترین نمائندہ قرار دیتی ہے۔