Oct ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکی اسلحے کی برآمدات پچپن ارب سے تجاوز کرگئی

امریکہ نے رواں سال کے آغاز سے اب تک دنیا بھر میں پچپن ارب چھیاسٹھ کروڑ ڈالر کا اسحلہ فروخت کیا ہے۔۔

امریکی ایجنسی برائے سیکورٹی و دفاعی تعاون کے مطابق گزشتہ سال کے دوران امریکہ نے اکتالیس ارب نوے کروڑ کا اسلحہ فروخت کیا تھا جو اس سال بڑھ کر پچپن ارب چھیاسٹھ کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔امریکہ دنیا میں اسلحہ فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک شمار ہوتا ہے۔ سعودی عرب خطے میں امریکی اسلحے کا سب سے بڑا خریدار ہے۔امریکہ کا اسلحہ شام، یمن اور افغانستان سمیت علاقائی جنگوں میں استعمال ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں عام شہری مارے جارہے ہیں۔ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ امریکہ نے دنیا کو اپنے ہتھیاروں کے ذریعے غیر مستحکم کر رکھا ہے اور اچھے مستقبل کی تعمیر میں خرچ ہونے والا بجٹ اسلحے کی نذر کیا جارہا ہے۔