Nov ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب خاشقجی قتل کے حقائق واضح کرے

انسانی حقوق کونسل نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خاشقجی قتل کے حقائق واضح کرے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے رکن ملکوں نے دو اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں  آل سعود حکومت کے مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ انسانی حقوق کونسل کے رکن ملکوں نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ خاشقجی قتل کیس کے تمام حقائق واضح کرے۔

ان ملکوں نے جنیوا میں اپنے اجلاس میں سعودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خاشقجی کے قتل کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی ضمانت فراہم کرے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے سابق انٹیلی جینس چیف ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ ریاض خاشقجی قتل کے بارے میں بین الاقوامی تحقیقات کی اجازت ہرکز نہیں دے گا۔

شہزادہ ترکی فیصل نے نیویارک میں انٹرنیشنل پیس سینٹر میں تقریرکرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک خاشقجی قتل کے بارے میں بین الاقوامی تحقیقات کی اجازت ہرکز نہیں دے گا۔