Nov ۱۸, ۲۰۱۸ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ

برطانیہ کے عوام نے حکومت کی معاشی کفایت شعاری کی پالیسیوں اور ملک میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی اور نفرت کے خلاف مظاہرے کئے۔

 لندن کی سڑکوں پر مارچ کرنے والے برطانوی شہری نسل پرستانہ حملے بند کرو، اسلاموفوبیا بند کرو، نسل پرستی اور فاش ازم مردہ باد جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
مظاہرین، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے جمع ہوئے اور انہوں نے حکومت کی معاشی کفایت شعاری پالیسی  کے خلاف بھی زبردست احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت معاشی کفایت شعاری کی پالیسی فوری طور پر بند کرے کیونکہ اس سے عام آدمی کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔
 قابل ذکر ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران حکومت برطانیہ کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف عوامی احتجاج اور مظاہروں میں تیزی آئی ہے۔

ٹیگس