Jan ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کی حمایت کے امریکی الزامات کا اعادہ

امریکی وزیر خارجہ نے اپنے فریب کارانہ بیان میں ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کو دہشت گردی کا حامی قرار دیا ہے۔

سی بی ایس ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیؤ نے شام اور ایران کے بارے میں امریکی موقف کا اعادہ کیا۔
 انہوں نے کہا کہ امریکہ کی تمام تر تگ و دو بقول ان کے ایران کی جانب سے دہشت گردی کے خطرات کے تدارک کے لیے ہے۔
 امریکی وزیر خارجہ نے ایسے وقت میں ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے جب کہ ایران خود دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار رہا ہے۔
 پچھلے چار عشروں کے دوران ایم کے او، القاعدہ، طالبان اور داعش  جیسے دہشت گرد گروہوں کے حملوں میں سترہ ہزار ایرانی شہری مارے جا چکے ہیں۔
 امریکی حکام اور ذرائع ابلاغ متعدد بار القاعدہ، داعش اور ان ہی جیسے دیگر دہشت گرد گروہوں کے قیام میں واشنگٹن کے کردار کا کھل کر اعتراف بھی کر چکے ہیں۔
 

ٹیگس