Jun ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • امریکہ کا تیارکردہ نیا اسرائیلی نقشہ

امریکہ فلسطین کے خلاف اپنی سازشوں سے باز نہیں آ رہا اور اب اس نے اسرائیل کا نیا نقشہ پیش کردیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر خاص کشنر نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سے گزشتہ روز اس کے دفتر میں ملاقات کرکے امریکہ کا تیار کردہ نیا اسرائیلی نقشہ پیش کیا۔

 اسرائیلی اخبار ’ہیرٹز‘ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیریڈ کشنرنے گزشتہ روز تل ابیب پہنچنے کے بعد صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ کشنر کے ہمراہ اس ملاقات میں مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی برائے امن جیسن گرین بیلٹ، ایران کے لیے امریکی ایلچی برائن ہک اور اسرائیل میں امریکی سفیر رون دیرمر بھی موجود تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اس ضمن میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر کے داماد کشنر نے گزشتہ روز نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران امریکہ کا تیارکردہ اسرائیلی نقشہ صیہونی وزیراعظم کو پیش کردیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق 1967 کے بعد پہلی مرتبہ جو نقشہ پیش کیا گیا ہے اس میں مقبوضہ جولان کو اسرائیل کا حصہ بتایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جون میں مناما میں امریکہ اور بحرین امن اقتصادی کانفرنس میں امریکی صدر کی ہدایت پر تیار کردہ ’مشرق وسطیٰ امن منصوبہ‘ ڈیل آف دی سنچری‘ کو پیش کیا جائے گا۔

 

ٹیگس