امریکی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے واشنگٹن میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔
رپورٹ میں اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا کہ ملاقات میں کن مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قبل ازیں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے وائٹ ہاوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے حوالے سے اندرون ملک اور علاقائی سطح پر ملا جلا ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورے پر اتوار کے روز امریکہ پہنچے تھے۔ ان کے اس دورے کو آفیشل ورکنگ وزٹ قرار دیا جا رہا ہے جس میں کوئی امریکی عہدیدار ان کے استقبال کے لیے ایئر پورٹ نہیں آیا۔