ایران نے امریکی طیارہ مار گرایا، ہم نے اپنا طیارہ کھو دیا ، امریکہ کا اعتراف
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے امریکہ کا ایک ایندھن پہنچانے والا طیارہ مار گرایا ہے۔
سحرنیوز/ایران: پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ ایئر ڈیفنس سسٹم نے امریکہ کے ایک طیارہ کو عراق میں مار گرایا ہے۔
اس سے پہلے خبروں میں بتایا گیا تھا کہ امریکہ کا ایک ایندھن فراہم کرنے والا جدید طیارہ عراق میں گر کر تباہ ہو گیا ہے جبکہ دوسرے طیارے کو نقصان پہنچا تاہم وہ تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے پر اترے میں کامیاب ہو گيا۔
امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس کا فضا میں ایندھن فراہم کرنے والا طیارہ عراق میں ایک حملے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے جبکہ دوسرا طیارہ نشانہ بننے کے باوجود بن گورین ہوائی اڈے پر اترنے میں کامیاب ہو گیا۔
تباہ ہونے والے طیارے میں سوار تمام امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
دو امریکی ہیلی کاپٹروں کو عراق میں اس طیارے کے ملبے اور مرنے والے فوجیوں کی لاشیں تلاش کرتے ہوئے دیکھا گيا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس طیارے کی قیمت تقریبا 65 ملین ڈالر ہے جو 2100 ایرانی شاہد ڈرون کے برابر ہے۔
امریکہ نے اس طیارے کی تباہی سے کچھ دیر قبل ہی مشرق وسطی میں اس کے مشن کے بارے میں رپورٹ دی تھی اور اس کی ٹیکنالوجی کی تعریف کی تھی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے امریکی طیارے کی تباہی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی گھرانوں کو یہ جاننے کا حق حاصل ہے کہ ٹرمپ کیوں ان کے بیٹوں اور بیٹیوں کو نیتن یاہو کے توسیع پسندانہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے قربان کر رہا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel