Mar ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • تہران کے عالمی یوم قدس کے جلوس میں صدر مملکت کی شرکت

تہران کے عالمی یوم قدس کے جلوس میں صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بھی روزہ دار مسلمانوں کے ساتھ شرکت کی

سحرنیوز/ایران:  صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے آج جمعہ  13 مارچ 2026 کو امریکی و صیہونی دشمن کے جارحانہ حملوں کے مقابلے کے حساس مرحلے کے باوجود، روزہ دار ایرانی عوام کے ساتھ عالمی یوم قدس کے جلوس میں شرکت کی۔
 صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عوام کے مختلف طبقات کے لوگوں کے جو روزے کے باوجود عالمی سامراج کے خلاف فلک شگاف نعرے لگارہے تھے، قدم سے قدم ملاکرعالمی یوم قدس کی عظیم الشان ریلی میں شرکت اور جلوس میں شریک لوگوں کے ساتھ گفتگو کی۔ 
صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ہمراہ ان کی کابینہ کے اراکین نے بھی عالمی یوم قدس کی عظیم الشان ریلی میں حصہ لیا۔ 
قابل ذکر ہے کہ عالمی یوم قدس کے عظیم الشان جلوسوں میں روزہ دار ایرانی عوام نے گزشتہ برسوں سے کہیں زیادہ جوش وخروش کے ساتھ شرکت اور امریکا و غاصب صیہونی حکومت سمیت پوے سامراجی و صیہونی محاذ کے مقابلے میں محاذ حق  کی بھر پور حمایت نیز راہ استقامت پر گامزن رہے کا اعلان کیا۔ 
 عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں عوام کے سبھی طبقات کے لوگوں اور حکومتی کابینہ کے اراکین، وزرا ، بزرگ علمائے کرام اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس