Mar ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • وزير خارجہ یوم قدس کی ریلیوں میں شریک

دشمن ایران کی طاقت کا اعتراف کریں گے: عالمی یوم قدس کے جلوس میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی گفتگو

سحرنیوز/ایران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جنگ اور علاقے میں تلخ حوادث کا ذمہ دار امریکا اور صیہونی حکومت کو قرار دیا اور کہا کہ آج عالمی یوم قدس کے ریلی میں عوام کا ایک سمندر ہے جو ٹھاٹھیں مار رہا ہے، ہم اسی طرح بھر پور طاقت سے اپنے راستے پر گامزن رہیں گے اور دشمن کو ایرانی عوام کی طاقت کے اعتراف پر مجبور کردیں گے
   وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج جمعہ 13 مارچ کو عالمی یوم قدس کے جلوس میں کہا کہ آج امریکا اور صیہونی حکومت نے اسی ریلی پر جو وحشیانہ حملے کئے، ان کے باوجود ہم صرف تہران میں ہی نہیں، سبھی شہروں میں یوم قدس کی ریلیوں میں عوام کا سیل عظیم دیکھ رہے ہیں۔
   انھوں نے کہا کہ عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں عوام کا یہ سیلاب، اسلامی جمہوری نظام، قدس شریف، فلسطین اور سبھی انقلابی امنگوں کی حمایت میں ایرانیوں کے محکم وعزم و ارادے کی نشاندہی کررہاہے۔
 وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ انشاء اللہ ہم اسی قوت کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن رہیں گے اور دشمنوں کو ایرانی عوام کی  طاقت وتوانائی کے اعتراف پر مجبور کردیں گے۔ 
  انھوں نے تیل کی قیمتیں بڑھنے کے نتائج کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ "اس وقت تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جو علاقے میں امریکا اور اسرائیل کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے علاقے کو اس مصیبت میں مبتلا کیا ہے اور ہی اس کے لئے جواب دہ ہیں۔"

 

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس