Mar ۱۳, ۲۰۲۶ ۱۳:۴۴ Asia/Tehran
  • ملت ایران سے مقابلے میں دشمن کے لئے سارے راستے بند ہوچکے ہیں، پسپائی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے

   ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ  ایرانی قوم سے مقابلے میں دشمن کے لئے سارے راستے بند ہوچکے ہیں، اب اس کے سامنے پسپائی کے سوا کوئی چارہ  نہیں ہے

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ، مجلس شورائے اسلامی کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ،ابراہیم عزیزی نےعالمی یوم قدس کے جلوس میں مغربی آذربائیجان کے عوام کی وسیع اور پرجوش شرکت کو قابل تعریف بتایا۔ 
انھوں نے ارومیہ میں عالمی یوم قدس کے جلوس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دشمن روس اور دیگر ذرائع سے پیغام ارسال کرکے اپنی غلطیوں کا اعتراف کررہے ہیں لیکن  دنیا والوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایرانی عوام اسلامی انقلاب کے بنیادی اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں اوران کے لئے جان بھی دینے پر تیار ہیں۔  
ایران کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے پارلیمانی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ ایرانی عوام نے دنیا والوں کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ اپنے اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور آیت اللہ سید محتبی خامنہ ای کی قیادت میں، اپنے راستے پرگامزن رہیں گے۔  
انھوں نے دشمنوں کو خبردار کیا  کہ ملت ایران تمھاری جارحیت اور جرائم ہرگز فراموش نہیں کرے گی اور ہم تمہیں چھوڑیں کے نہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس