Aug ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • روس اور چین کا امریکہ کے خلاف اجلاس بلانے کا مطالبہ

چین اور روس نے درمیانہ فاصلے تک مار کرنے والے امریکی میزائلوں کی توسیع اور تنصیب کے پروگرام پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

چین اور روس کی حکومتوں نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جمعرات تک اپنا اجلاس طلب کرے تاکہ درمیانہ فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی توسیع اور تنصیب سے متعلق امریکی حکام کے بیانات اور اقدامات کا جائزہ لیا جاسکے۔اس طر ح چین اور روس نے سلامتی کونسل کے تمام پندرہ ارکان سے، عالمی امن و سلامتی کو درپیش خطرات، کے ایجنڈے پر اس اجلاس میں شرکت کی درخواست کی ہے۔دونوں ملکوں نے اقوام متحدہ کے ترک اسلحہ کے امور کے سربراہ ایزومی ناکامتسو سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ عالمی ادارے کو اس معاملے سے آگاہ کریں۔امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے پیر کے روز درمیانہ فاصلے تک مار کرنے والے جدید ترین کروز میزائل کے تجربے کا اعلان کیا تھا۔آئی این ایف معاہدے سے علیحدگی کے بعد، امریکہ نے درمیانہ فاصلے تک مار کرنے والے جدید ترین میزائل کا یہ پہلا تجربہ کیا